۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کربلا میں مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر کانفرنس، نیلسن منڈیلا اور مہاتما گاندھی کے پوتے بھی شریک

حوزہ/اس کانفرنس میں دنیا کے 60 ممالک سے 250 علمی شخصیات شریک تھیں ، مہاتما گاندھی اور نیلسن منڈیلا کے پوتے بھی اس کانفرنس میں شریک تھے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا میں حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کے سربراہ حسن رشید العبایجی نے کربلا میں الاقصیٰ کی فریاد کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ حالیہ ہفتوں میں فلسطین کے ویسٹ بینک علاقے میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف اپنی مزاحمت کو تیز کر دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں صہیونی حکام برہم ہیں۔

منگل کے روز صہیونی فوجیوں نے ویسٹ بینک پر حملہ کر کے ایک فلسطینی کو شہید اور 11 کو زخمی کر دیا۔

حسن رشیدی العبائجی نے کہا کہ عالم اسلام کو مسجد الاقصی کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔

شہر کربلا میں اس وقت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا پروگرام جاری ہے اور دنیا بھر سے عزادار کربلا پہنچ رہے ہیں جب کہ اسی دوران عزاداری کے نام سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس قدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی جدوجہد میں حسینی تحریک کے کردار کے عنوان سے منعقد ہوا ۔

کانفرنس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ عرب حکومتوں کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو روکنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔ کانفرنس میں دنیا کے 60 ممالک سے 250 علمی شخصیات شریک تھیں۔ مہاتما گاندھی اور نیلسن منڈیلا کے پوتے بھی اس کانفرنس میں شریک تھے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .